سہ ملکی سیریز، آسٹریلیا نے بھارت کو 87 رنز سے شکست دے دی

australia

australia

آسٹریلیا نے بھارت کو سہ ملکی سیریز کیاہم میچ میں ستاسی رنز سے شکست دے دی۔ جس کے بعد دھونی الیون کے فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر دو سو بان رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر اڑسٹھ، میتھیو ویڈ چھپن اور ڈیوڈ ہسی چون رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویرندر سہواگ نے تین، پراوین کمار اور امیش یادوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا اور پوری ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر آوٹ ہوگئی۔

روی چندرن ایشون چھبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ زیوئیر ڈوہرٹی، شین واٹسن اور بین ہلفن ہاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ قرار پائے۔