سیاستدانوں نے کراچی کے عوام کوقربانی کا بکرا بنا رکھا ہے، جی کیو ایم

کراچی(پ ر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں مصروف الیکشن کمیشن کے عملے کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کی فضا کو دہشت گردی و بد امنی کیلئے سازگار بنانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ہی کراچی میں تواتر سے ایسے واقعات کا ارتکاب شروع کردیا گیا ہے کہ یہاں انتخابات نہ ہوں۔

یا بد امنی کی فضا میں ہوں تا کہ بعد میں انتخابات کا نتیجہ اپنے حق میں نہ نکلنے کی صورت انتخابی نتائج کو آسانی سے مسترد کیا جاسکے کیونکہ کراچی پر قبضے کی جنگ میں ملوث تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلئے کراچی کے عوام کو ”قربانی کا بکرا ” بنانے کے ساتھ ساتھ کراچی کو معاشی و اقتصادی اعتبار سے برباد تو کرہی رہی ہیں ساتھ ہی اس شہر سے تعلیم و تہذیب کا وجود بھی مٹایا جارہا ہے اور تحمل و برداشت کی جگہ تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔