سیرپ سے ہلاکتیں ، لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

Lahore Highcourt

Lahore Highcourt

لاہور (جیوڈیسک) کھانسی کے سیرپ سے ہلاکتوں کے واقع کی جوڈیشل انکوائری کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار شمائل احمد کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ کھانسی کے سیرپ پینے سے شاہدرہ کے ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ابھی بھی معتدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے واقع کے بعد ابھی محکمہ صحت اور پنجاب حکومت نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس واقع کی جوڈیشل انکوائری کرواکے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔