سیف الدین کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

Saifuddin Khosa

Saifuddin Khosa

اسلام آباد(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے ایم این اے سیف الدین کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سیف الدین نے پپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمیولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ ،مخدوم شہاب الدین ،جہانگیر بدر اور فریال تالپور موجود تھیں۔

جہانگیر بدر نے کہا کہ وہ سیف الدین کھوسہ اور ان کے دوستوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ سیف الدین کھوسہ نے کہا مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے پر عزم نہیں۔ انہوں نے کہا خاندانی دبائو کے باوجود پپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔