سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

Flood in Pakistan

Flood in Pakistan

نصیر آ باد(جیوڈیسک)پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

نصیر آ باد ڈویژن میں پاک فوج کے جوان ریلیف اورریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوگوں کو محفوط مقامات پرمنتقل کرنے میں سرگرم ہیں۔

آئی ایس پی آر کیمطابق ہیلی کاپٹر کی سو پروازوں کے ذریعے تین ہزار چار سو افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا جبکہ کشتیوں کی مدد سے بھی کئی افراد کی زندگیاں بچائی گئیں۔