سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، گیلانی

Gilani

Gilani

میر پور خاص : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری اپنی ہے جہاں ضرورت پڑی استعمال کریں گے۔ عالمی برادری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ میر پور خاص میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ریلیف کا کام جاری ہے۔
مون سون بارشیں وقت سے پہلے ہوئی ہیں جن سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے جہاں پر ضرورت پڑے گی ہم اسے استعمال کریں گے۔ اپنے وسائل کے تحت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی و صوبائی اسمبلی ارکان متاثرہ علاقوں میں رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جو راستے منقطع ہوگئے وہاں پر فوج کو ہدایت کی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے۔