سینیٹ، قومی اسمبلی اجلاس آج بھی بجٹ پر بحث ہوگی

Senate

Senate

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مالی سال دو ہزار بارہ اور تیرہ کے بجٹ پر بحث آج بھی جاری رہے گی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاجا اسمبلی کی گیلری میں جابیٹھے،اورکورم پورا نہ ہونے کی شکایت کی جسے حکومتی ارکان نے نہ مانا،اس پر ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی گیلری سے اٹھے اور اسپیکر کی نشست کے سامنے احتجاج کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن کے رویئے پر تنقید کی اور اسے شرمناک قرار دیا۔ ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو درس دینے والے عوام کو بجلی فراہم کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔ ارکان نے عوام کو مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے اجلاس سے بھی واک آوٹ کیا۔