سیکرٹری دفاع پی آئی اے کا چیئرمین نہیں بن سکتا : چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع چیئرمین پی آئی اے نہیں بن سکتے۔ پی آئی اے کا سربراہ خود مختار ہونا چاہیے۔ پی آئی اے کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کو جوابدہ ہے اگر سیکرٹری دفاع چیئرمین ہوگا تواپنیہی ماتحت کو کیسے جوابدہ ہوگا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پی آئی اے قومی پرچم بردار سروس تھی اب تو وہ کبھی کبھی پرچم بھی مٹا دیتے ہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ تو پی آئی اے کوبہت اچھی ائیرلائن تصورکرتے ہیں۔ اس معاملے کواپنے ذاتی تجربات سے علیحدہ رکھ کردیکھا جائے۔کیس کی مزید سماعت چوبیس جنوری کو ہو گی۔