سیکریٹری قانون عرفان قادر کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر

irfan qadir

irfan qadir

پاکستان: (جیو ڈیسک) سابق چیرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک کے وزیر قانون مقرر ہونے کے بعد حکومت نے اپنی قانونی ٹیم میں اعلی سطح پر تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں۔

مولوی انوار الحق کی جگہ موجودہ سیکریٹری قانون عرفان قادر کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے جبکہ مولوی انوار الحق کو ایوان صدر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یاسمین عباسی کو حکومت نے نیا سیکریٹری قانون و انصاف مقرر کیا ہے۔