سی آئی اے کا دنیا بھر میں جاسوسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

CIA

CIA

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دوسرے ممالک میں جاسوسوں کی تعداد کئی گنا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں سی آئی اے کے ایک اعلی عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اورسفارتی عملہ کیعلاوہ سیکڑوں افراد کوجاسوسی کیلئے تیارکیا گیا۔

اس مقصد کے لیے امریکی فوجی اورسفارتی عملہ کیعلاوہ سیکڑوں افراد کو بھی جاسوسی کیلئے تیارکیا جا رہا ہے۔ا س جاسوسی نیٹ ورک میں زیادہ تر نوجوان امریکیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔اس نیٹ ورک کی او لین مقاصد میں افریقہ میں شدت پسندی کوروکنا، ایران اورشمالی کوریا میں ہتھیاروں کی ترسیل پر قابو پانا اور چین میں بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پرنظر رکھنا شامل ہیں۔