سی این جی سستی کرنے کا فیصلہ عملی طور پر مسترد

CNG Station

CNG Station

سپریم کورٹ نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلا ن کیا تو اکثرمالکان نے گیس سٹیشن بند کرکے عملا اس فیصلے کو مسترد کردیا۔ پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے تو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیامگراس پرکہیں بھی عمل نہیں ہو رہا۔

سی این جی مالکان سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں۔کئی شہروں میں تو سی این جی مالکان نے سستی گیس فراہم کرنے سے انکارکرکے سی این جی سٹیشن ہی بند کردئیے ہیں اور یوں لوگوں کی خوشی بھی عارضی ثابت ہوئی۔دوسری طرف سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب ، سندھ اورخیبرپختونخوا کی حکومتوں کی طرف سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ مالکان اس سرکاری حکم نامے کو کسی خاطرمیں نہ لاتے ہوئے اب بھی مسافروں سے زیادہ کرائے ہی وصول کر رہے ہیں ۔اس صورتحال میں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔