سی این جی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عاصم حسین

asim hussain

asim hussain

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پٹرول کی عالمی قیمت 71روپے41 پیسے ہے اور اس پر لگنے والے ٹیکس میں سے صوبوں کو جی ایس ٹی دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سی این جی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ توانائی کانفرنس کی سفارشات تیار ہیں جن میں صوبوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنا جی ایس ٹی کا حص کم کر کے عوام کو سبسڈی دیں اور انرجی کانفرس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلی شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہو رہی ہے اور جی ایس ٹی کے پیسے صوبوں کو بھی دئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمت عالمی بنیادوں کی تبدیلی کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بھی تبدیل ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی سٹیشن کو گیس کوٹا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سی این جی سٹیشن پورا ہفتہ کھولنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سی این جی سٹیشن کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے اور اس کے بعد سے سی این جی سٹیشن کو کوٹہ دیا جائے گا اور اگر وہ چاہیں تو کوٹہ ایک دن میں ختم کر دیں یا ہفتے بھر میں۔ کوٹے سے زائد گیس استعمال کرنے پر اضافی ٹیرف دینا ہوگا۔