سی این جی کے بجائے ایل پی جی کو آگے لانا ہو گا۔ ڈاکٹر عاصم

asim hussain

asim hussain

وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سی این جی پر پابندی نہیں لگاسکتے تاہم حوصلہ شکنی ضرور کی جاسکتی ہے، ایل پی جی کو آگے لانا ہوگا۔ بھارت سے واپسی پرلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا اتنی گاڑیوں میں سی این جی نصب کی جاچکی ہے کہ اسے ایک دم ختم کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت پائپ لائن پر جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ایران پائپ لائن پر بھی کام جاری ہے، ہم پر اس متعلق کوئی پابندی نہیں۔