شام میں تشدد جاری،ہلاکتوں کی تعداد135 ہوگئی

syria

syria

شام میں عرب مبصرین کی موجودی کے باوجود تشدد جاری، سیکورٹی فورسز نے ایک سو پینتیس افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، سلامتی کونسل میں دمشق کی صورتحال پر بحث جاری ہے۔
شام کے شہر حمص میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے چودہ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ حمص سے مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ قریبی شہر حما میں دھماکوں اور بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
شام میں حقوقِ انسانی کے لیے سرگرم نیٹ ورک مقامی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو ایک سو پینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عرب لیگ کے چیف مبصر جنرل دابی کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر شام کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہورہاہے۔ جس میں عرب لیگ کے دمشق میں اقتدار کی منتقلی کے منصوبے پر بحث جاری ہے۔