شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کا خطرہ ہے، بان کی مون

ban ki moon

ban ki moon

اقوام متحدہ : (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خبر دار کیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی شروع ہونیکاخطرہ ہے،دہشت گردانتشار پھیلارہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی شام کے بحران پر بند کمرا اجلاس ہوا۔ جلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ شام میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ شام امن مشن کے خلاف بھاری ہتھیار اور ڈورن استعمال کیے جارہے ہیں۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہاکہ شام میں جاری بحران سے نمٹنے کیلئے رابطہ گروپ بنانے سے متعلق بات چیت جاری ہے،شام میں پرتشدد واقعات جاری ہیں ،شامی عوام امن چاہتے ہیں۔ شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے سفیرکوفی عنان نے کہاکہ شامی حکومت پر دباو بڑھانے کیلئے علاقائی اور عالمی ممالک کو اکٹھا کررہے ہیں امید ہے کہ ایران بھی اس مسئلے کے حل میں شریک ہوگا۔