شام میں دھماکا، 12افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے

syria blast

syria blast

شام : (جیو ڈیسک)شام کے مرکزی شہرحما میں واقع ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں بارہ افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک عمارت پر راکٹ داغا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 54تک پہنچ گئی۔

کمیٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں بچے بھی شامل ہیں،انٹرنیٹ پردسیتاب ویڈیومیں ایک شخص کو خون میں لت پت لاش نکالتے ہوئے دکھایاگیاہے ۔شام کے حکام کی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا پرپابندی کے باعث آزاد ذرائع سے ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔