شاہد آفریدی آج مستقبل کے بارے میں اہم اعلان کریں گے

Shahid Afridi

Shahid Afridi

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ناکام کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل قومی آل راونڈر شاہد آفریدی اپنے مستقبل کے حوالے سے آج اہم اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اگرچہ بوم بوم آفریدی حالیہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے بہت مایوس ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے کیرئیر کی بدترین فارم سے گذر رہے ہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ وہ بہت جلد اس مشکل صورت حال سے باہر آجائیں گے اور دورہ بھارت میں اپنی روایتی کارکردگی پیش کریں گے ۔