شاہد آفریدی پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی

shahid afridy

shahid afridy

کولمبو: (جیو ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 کے ہیرو شاہد آفریدی کو میڈیا سے دور کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ٹیم منیجر کے مطابق میڈیا شاہد آفریدی کے سوا کسی سے بھی بات کرسکتا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی سوچتے ہیں نہ تولتے ہیں،بس بولتے ہیں۔