شاہ رخ جتوئی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش

Shahrukh Jatoi

Shahrukh Jatoi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عمر کے تعین کے لئے میڈکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لئے سندھ سروسز اسپتال لایا گیا۔ ملزم کو سول اسپتال بھی لے جایا جائیگا جہاں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے ذریعے دانتوں اور ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ڈاکٹروں نے شاہ رخ جتوئی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس بھی طلب کئے ہیں۔21 جنوری کو شاہ رخ جتوئی کو کم عمر قرار دیا گیا تھا جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ نئے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فرحت مرزا ہیں۔