شاہ فیصل ٹائون میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ ،کنٹرول روم فعال

کراچی: شاہ فیصل ٹائون میں بارش کے دوران عوامی کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹائون میونسپل میونسپل ایمرجنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ٹائون آفس سمیت تمام یونین کونسل آفس کو دوران برسات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے فعال بنا دیا گیا شاہ فیصل ٹائون کے مکین دوران برسات علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے ٹائون آفس میں قائم مرکز شکایت کے فون نمبر99248651پر شکایت درج کراسکتے ہیں ،شاہ فیصل ٹائون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران وعملے نے مرتب کئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے بارش کے بعد ہنگامی بنیادوں پر موٹرز اور سکنگ مشین کے ذریعے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا دیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیہ اعظمی کراچی میونسپل سروسز کے افسران ڈاکٹر شوکت زمان ،نعمان ارشد ، ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی اور متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ دوران برسات شاہراہ فیصل سمیت شاہ فیصل ٹائون کے اندرونی شاہراہوں اور گلیوں کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سڑکوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و عملے کو عوامی خدمات کے حوالے سے بہتر کار کردگی کو سراہا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی مکمل نگرانی کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کنٹونمنٹ اور CAAسمیت تمام اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ شاہراہ فیصل پر برساتی پانی کی نکاسی کے یقینی بنا نے کے حوالے سے KMCاور TMAسے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے شاہراہ فیصل کو بارش کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نے شاہراہ فیصل پر نکاسی آب کے نظام کے حوالے اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے موثر نظام کے قیام کو یقینی بنا نے پر بھی زور دیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو شاہ فیصل ٹائون نکاسی آب کے نظام کی قبل از وقت بہتری اور دوران برسات برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بروقت انتظامات کی وجہ سے شاہ فیصل ٹائون اور شاہراہ فیصل سے برساتی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنا یا گیا۔

انہوں نے کہا مزید متوقع بارش کے پیش نظر شاہ فیصل ٹائون میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں اس سلسلے میں تمام افسران و عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون کے زریعے دوران برسات شاہ فیصل ٹائون میں مسائل سے پاک مثالی معاشرے کے قیام کو برقرار رکھا جائے گا۔