شاہ محمود قریشی کو گھوٹکی میں جلسے کی اجازت مل گئی

shah qureshi

shah qureshi

سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھوٹکی میں جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ جلسے کے شرکا کو مکمل سیکورٹی فراھم کریں۔ شاہ محمود قریشی کے وکلا شبیر شر اور قربان ملانو نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو گھوٹکی انتظامیہ جلسہ کرنے سے روک رہی ہے جس پر عدالت نے ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو طلب کر کے اس کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ وہ جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل لیاقت شر نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے عدالت آئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کو ہائی وئے سے دو کلو میڑ دور جلسہ کرنے کو کہا تھا۔ جس فیصلے کو ہائی کورٹ نے بھی بحال رکھا ہے۔