شدت پسندی کے خلاف جنگ جمہوری پاکستان کی بقا کے لئے ہے ، صدر زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

پاکستان (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ جمہوری اور جدید پاکستان کی بقا کے لئے ہے اور عوام کی طاقت سے اس جنگ کو جیت کر دم لیں گے۔سانحہ کارساز کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عوام اور سیاستدان اس نظام کی بقا چاہتے ہیں جس میں فیصلے بندوق کے بجائے ووٹ سے ہوں۔ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

پاکستانی عوام مخصوص نظام مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پانچ سال پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید وطن واپس پہنچیں تو سانحہ کارساز ہوگیا جس میں 200 کارکنوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وہ ان شہد ا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کا خراج عقیدت پیش کرنے کرنے کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔