شمالی بھارت میں زلزلہ، شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی

Earthquake magnitude 4.9 recorded

Earthquake magnitude 4.9 recorded

بھارت : ( جیو ڈیسک) بھارت کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی، غازی آباد، گڑگاوں اور دیگر شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ دارالحکومت نئی دلی سمیت بھارت کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر دس منٹ پر محسوس کئے گئے۔ مرکز ریاست ہریانہ میں بہادر گڑھ کا مقام بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ امریکی مرکز نے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ کئی سیکنڈز تک محسوس کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب، دلی اور راجستھان میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔