شمالی کوریا کا درمیانے درجے کے میزائل کا تجربہ

north korea

north korea

شمالی کوریا: (جیو ڈیسک) شمالی کوریا درمیانے درجے کے زمین سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے دو میزائل ملک کے مغربی ساحل سے فائرکئے۔ میزائل تجربے کا مقصد فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانا ہے۔

شمالی کوریا کو پہلے ہی اپریل میں سٹیلائٹ خلامیں بھیجنے کے اعلان کے بعد بین القوامی تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پرتبصرے سے انکار کر دیا ہے۔