شمسی ائیر بیس سے آخری امریکی طیارہ بھی روانہ

shamsi final

shamsi final

شمسی ائیر بیس سے آخری امریکی اہلکار بھی دو جہازوں کے ذریعے روانہ ہو گئے اور بیس کا مکمل کنٹرول پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا۔
پاکستانی افواج پر مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے بعد پاکستان نے امریکا کو گیارہ دسمبر تک شمسی ائیر بیس خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے امریکا کی جانب سے شمسی ائیر بیس خالی کرنے کا کام شروع کر دیا گیا تھا اور گزشتہ روز پاکستانی اہلکاروں نے بیس کا زیادہ تر حصہ سنبھال لیا تھا جبکہ چند امریکی فوجی اور ان کا سامان باقی رہ گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر باقی رہ جانے والے امریکی اہلکار، ان کے زیر استعمال گاڑیاں اور سامان بھی دو جہازوں کے ذریعے افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ائیر بیس کی اندرونی سیکیورٹی پاک فوج اور بیرونی سیکیورٹی ایف سی کے اہلکار سنبھال رکھی ہے بعد میں سول ایوی ایشن ائیر بیس کا انتظام سنبھا لے گی۔