شکست کی بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ ہے، مصباح الحق کا اعتراف

misbah

misbah

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 اور ون ڈے میچز میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ میچز میں ینگسٹر نے بہت اچھا پرفارم کیا۔مصباح الحق نے کہا کہ کہ مجموعی طور پر ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی۔اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جونیئرز نے بہت اچھا پرفارم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوچز نے اپنا پورا کام کیا تاہم ابھی بھی پلئیرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔