شکیل آفریدی کی سزا پر تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا، امریکا

mark tonner

mark tonner

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹر شکیل کے دہشت گردوں سے تعلقات نہیں۔ پاکستان سے تمام معاملات پر مذاکرات جاری ہیں مگر پیش رفت کی رفتار سست ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر آفریدی کی سزا پر تحفظات ہیں جس سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آفریدی کو امریکا کی مدد کرنے کی بجائے دیگر الزامات میں سزا دی گئی ہے۔

سزا کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ تمام صورتحال واضح ہو سکے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی جلد بحال ہو جائے گی تاہم اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔