شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، سمیر احمد سید

گجرات (جی پی آئی) شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ،اور ان کے حل کیلئے کوشاں ہوں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سمیر احمد سید نے حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے وفد سے ملاقات میں کیا ، حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران نے مختلف مسائل اجاگر کیے جن میں محلہ مسلم آبا د اقبال چوک کے قریب گلی میں واٹر سپلائی پائپ زنگ آلود ہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی میں گندہ پانی شامل ہونے کا مسئلہ اور نور پور پڈھے ریلوے روڈ یوسی 49میں گلی جامع مسجد غوثیہ کی رکی ہوئی تعمیر کا مسئلہ سمیت دیگر مسائل بھی شامل تھے ، جس پر ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے واٹر سپلائی کے ایشو پر ایکسین پبلک ہیلتھ کو زنگ آلود پائپ تبدیل کرنے کیلئے کہا اور بتایا کہ گلی جامع مسجد غوثیہ پڈھے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ تعمیر شروع ہو جائے گی۔

حلقہ تعلقاتی گروپ کے وفد سے مزید بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کیلئے ایکشن پلان تعمیر کیا ہے جس کے مطابق بہت جلد ان تمام مسائل کو حل کر لیا جائیگا ، حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے وفد کے اراکین نے شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے پر ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید اور ٹی ایم او احمد کمال کو خراج تحسین پیش کی وفد میں NA105کے کوارڈی نیٹر عمانوایل نعیم ، شیخ عرفان پرویز ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور خاور بشیر بٹ بھی موجود تھے۔