شہزادہ ہیری کی افغانستان میں اتحادی فوج کیساتھ ڈیوٹی کے بعد روانگی

Prince Harry

Prince Harry

برطانوی شہزادہ ہیری افغانستان میں اتحادی فوج کیساتھ ڈیوٹی انجام دینے کے بعد آج برطانیہ روانہ ہو گئے۔ اٹھائیس سالہ ہیری کو چار ماہ تک افغانستان کے صوبہ ہلمند میں تعینات کیا گیا تھا۔ برطانوی فوج میں کپتان ویلز کے نام سے مشہور شہزادہ ہیری کا افغانستان میں یہ دوسرا دور تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ دو ہزار آٹھ میں افغانستان میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

انھوں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف کئی خطرناک کارروائیوں میں حصہ لیا اور کئی جنگجوں کو مارا۔ شہزادہ ہیری نے 20 ہفتے افغانستان میں خدمات انجام دیں۔ ہیری نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

برطانوی نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ سوچ کر کئی طالبان کو موت کے گھاٹ اتارا کہ کسی کی جان بچانے کے لئے جان لینا ضروری ہے۔ افغانستان میں تعیناتی کی دوران ان کے فوجی بیس پر کئی حملے بھی کئے گئے لیکن شہزادہ ہیری محفوظ رہے۔