شیو سینا کا احتجاج ، انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

Shiv Sena Protest

Shiv Sena Protest

بھارت (جیوڈیسک) ممبئی بھارت میں شیو سینا کے احتجاج کے بعد پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کی پریکٹس ممبئی میں کینسل کردی گئی۔

ممبئی میں ہاکی انڈیا لیگ کی پریکٹس کے دوران بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا کے کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا ، اور پاکستان ہاکی کھلاڑیوں سے ویزا واپس لے کروطن بھیجنے کا مطالبہ کیا ، سینکوں کو احتجاج کے بعد ممبئی میں ہونے والی ہاکی پریکٹس کینسل کر دی گئی اور پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے نئی دلی بھیج دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستانی کھلاڑی ہاکی انڈیا لیگ کھیلیں گے یانہیں ، اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا۔