صحافی برادری نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا: ملک وقار احمد

کوٹلہ ارب علی خاں: صحافی برادری نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ،دھمکیوں سے ان کو حق سچ لکھنے سے روکا نہیں جا سکتا،ہم چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام محمد ایوب بٹ کو دھمکیاں دینے والے ڈاکٹر علی عمران کو واضع کروا دینا چاہتے ہیں ،کہ صحافی برادری کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔  ان خیالات کا اظہار تھانہ ککرالی کے گائوں مچھوڑہ کی ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت ملک وقار احمد نے بیورو آفس کوٹلہ میں بیوروچیف کوٹلہ: فیصل گجر،، سے خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں  وہ جو دیکھتے ہیں وہی لکھتے ہیں۔ملک وقار احمد نے مزید کہا کہ ہمDPOگجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غنڈہ گرد عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے ۔تاکہ آئیندہ کسی کو بھی صحافیوں کودھمکیاں دینے کی جرات نہ ہو سکے۔