صدر زرداری تین روز میں وطن وآپس آ جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ

Qaim Ali shah

Qaim Ali shah

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صدر آصف زرداری سے رابطے میں ہیں اور صدر دو تین روز میں وطن واپس آجائیں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تاریخی جلسہ کرے گی۔ اور اس روز سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چھوٹے چھوٹیجلسے کرنے والے دیکھ لیں گے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ کیسا ہوتا ہے۔ جلسے سے صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کیدوران صدر آصف زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پیپلزپارٹی سندھ نے نیٹو فورسز حملے کی مذمت اور صفورہ چورنگی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔