صدر زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے وزراء کا اجلاس آج طلب کر لیا

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کے اہم وزرا کا اجلاس آج ایوان صدرمیں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سندھ کے اہم وزرا کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، پیر مظہر الحق، ایازسومرو اورسراج درانی شرکت کریں گے۔
صدرمملکت نے یہ اجلاس ذوالفقارمرزا کی پریس کانفرنس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایوان صدرمیں بلایا جانیوالے پیپلزپارٹی سندھ کا اہم اجلاس آج رات آٹھ بجے ہو گا۔