صدر زرداری کا فون پر افغان صدر حامد کرزئی سے رابطہ

karzai

karzai

پاکستان : (جیو ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فون پر افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے افغان پارلیمنٹ کی بلڈنگ، کابل میں سفارتخانوں اور ملک کے دیگرحصوں میں شدت پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردحملے ہمارے عزائم کو نہیں ڈگمگا سکتے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے ہی پاکستان میں امن کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی نمائندہ حکومت کی جانب سے امن کے قیام کیلئے کئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اورپاکستانی عوام اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوشدت پسندی اورعسکریت پسندی سے نجات ہمارا اولین مقصد ہے جس کے حصول کیلئے دہشتگرد حملے ہماری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ افغان صدرنے حمایت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔