‘صدر نے سندھ اسمبلی سے خطاب کیا تو یوم سیاہ منائیں گے’

Pir Pagara

Pir Pagara

کراچی میں پیر پگارا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر صدر آصف زرداری سندھ اسمبلی سے خطاب کریں گے تو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

کراچی میں کنگری ہاس میں قوم پرست رہنماں قادر مگسی اور ایاز پلیجو نے پیرپگارا سے ملاقات کی اور سندھ میں نئے بلدیاتی کے بارے میں بات چیت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف 14 دسمبر کے بعد تحریک شروع کی جائے گی۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ وہ سندھ میں دو قوانین کے خلاف ہیںِ اور تیس نومبر کو سندھ اسمبلی کے حکومتی رویے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر صدر آصف زرداری سندھ اسمبلی سے خطاب کریں گے تو اس روز یوم سیاہ منایا جائے گا۔