صدر آصف علی زرداری نے آڈیٹر جنر ل بلنداختر رانا کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ خط کا جو اب قبول کر تے ہو ئیچیف جسٹس آج نئے آڈیٹر جنرل کا حلف لینگے۔ چیف جسٹس نے خط میں بلند اختر رانا کی آڈیٹر جنرل پر تقرری پر تحفظا ت کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلند آختر پر جو الزامات ہیں اس کی وجہ سے وہ اس عہدے کے لئے منا سب نہیں جبکہ صدر نے اپنے جواب میں کہا کہ ان پر جو الزاما ت تھے وہ سب بے بنیاد تھے کو ئی بھی الزام ثا بت نہیں ہو اہے اس لئے وہ آڈیٹر جنر ل بننے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ صدر نے یہ بھی لکھا ہے کہ دوہری شہریت اختر بلند رانا کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں ہے۔