صر زرداری دو روزہ دورے پر آج تاجکستان روانہ ہوں گے

Zardari

Zardari

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف زرداری دو روزہ دورے پر آج تاجکستان روانہ ہوں گے۔ دوشنبہ میں چار ملکی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری دوشنبہ میں چارملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چار ملکی سربراہ کانفرنس میں ایران، افغانستان، تاجکستان اور پاکستان کے سربراہان شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس خطے کے ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔