صنعتی شعبے کے لیے گیس، غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ

Gas

Gas

سندھ(جیوڈیسک)صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی کے لیے پولینڈ کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔سندھ کے علاقے دادو سے گیس نکالنے کے لیے پولینڈ آئل اینڈ گیس کمپنی، پاکستان پیٹرولیم کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط وزارت پیٹرولیم میں ہوئے۔

معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا دادو میں ٹائیٹ گیس منصوبے کے تحت تیس ملین مکعب فٹ یومیہ گیس نکالی جائے گی جسے صرف صنعتوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے جلد خوشخبری ملے گی۔