طالبان سے مفاہمت پر پاک افغان بات چیت

gillani karzai

gillani karzai

افغان صدر حامد کرزئی نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ان رہنماؤں کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ہیں جن میں طالبان سے بات چیت سمیت دوطرفہ دلچسپی کے اہم امور زیرِ بحث آئے ہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی پاکستان میں منعقد ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو اسلام آباد پہنچے ہیں۔ان کا نو ماہ میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔