طالبان کی قوت ختم کردی، شکاگو کانفرنس سے اوباما کا خطاب

obama

obama

شکاگو : ( جیو ڈیسک)شکاگو میں جاری نیٹو کانفرنس کے دوسرے سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی قوت ختم کردی گئی ہے ،دنیا میں امن کے لئے ضروری ہے کہ اس خطے میں امن ہو۔باراک اوباما نے کہا کہ 2014 میں غیر ملکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو جائے گا۔ 75 فیصد علاقوں کی سیکیورٹی 2013 تک افغان فورسز کے حوالے کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ مل کر افغانستان کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے ٹھوس پالیسی تیار کررہے ہیں۔

اس سیشن میں نیٹو ممالک کے سربراہان کے علاوہ پاکستان سمیت دیگرممالک کے سربراہوں نے بھی شرکت کی پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت آصف علی زرداری نے کی۔