طالبان کے ساتھ مصالحتی مذاکرات کے خواہاں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Mark Toner

Mark Toner

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا افغانیوں کی زیر قیادت طالبان کے ساتھ مصالحتی مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکا اور پاکستان کا کردار یکساں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ترجمان مارک سی ٹونرنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے مزید بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مارک سی ٹونر نے کہا کہ رواں سال مارچ سے طالبان کے ساتھ مذاکرات منقطع ہیں۔