طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست دائر کر دی

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد(جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔کہتے ہیں کہ قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد سب سے زیادہ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ دھرنے کے بعد کی جدوجہد منہاج القرآن نہیں بلکہ عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئینی طریقے کے مطابق نہیں اسی لیے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

یہاں کوئی ہار یا جیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پٹیشن سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا۔