طاہر القادری نے 5اکتوبر کو دنیا بھر میں یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اعلان کر دیا

گجرات (جی پی آئی)شیخ الاسلام حضرت ڈاکٹر پروفیسر محمد طاہر القادری نے 5اکتوبر کو دنیا بھر میں یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اعلان کر دیا ، پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ہر ضلع کی سطح پر ریلیاں نکالی جائینگے اور جلسے منعقد ہونگے۔

قائم مقام صدر تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات علامہ ساجد محمود قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی ، جو کہ جی ٹی ایس چوک سے بعد نماز جمعہ شروع ہو گی اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد واپس جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیرہو گی ، جہاں پر سٹی صدر منہاج القرآن علامہ محمد مظہر حسین قادری ، علامہ ساجد محمود قادری ، شاہد میر ، مہر یوسف یعفور و دیگر مقررین خطاب کرینگے ، اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جو کہ انتظامات کرینگی۔