طاہر القادری کے فلسفے سے ہم اتفاق نہیں کرتے،گیلانی

Yousaf Raza Gillani

Yousaf Raza Gillani

ملتان سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر طالبان پرامن رہ کر ملکی مضبوطی کے لیئے کام کرنا چاہیں تو انھیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بشیر بلور کی شہادت ملک کے لیئے بہت بڑا سانحہ ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھاکہ حق آور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی قوت میں اتنی جرآت نہیں کہ مجھے باہر جانے کا کہہ سکے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اپنے فلسفے کو انتخابات کا حصہ بنا کر عوام کے پاس جائیں اگر عوام ان کے ساتھ ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے فلسفے سے ہم اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ان کا فلسفہ عملی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ جلوس کرنا حق ہے لیکن اگر طاہر القادری کا ایجنڈا اور ہے تو اس کی اجازت نہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں بنا عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے یہاں کوئی آمر نہیں ہے صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن ہمارے حق میں ہے۔