عالمی تصوف سیمینار پندرہ اپریل کو ایوان اقبال”لاہور میں انعقاد پذیر ہو گا

ڈنگہ: خواجہ محمد یار ٹرسٹ پاکستان اور نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے اشتراک سے سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہٰی دہلی انڈیا اور عبدالنبی المختار حضرت خواجہ محمدیار فریدی گڑھی شریف رحیم یار خان کی یاد میں ”عالمی تصوف سیمینار”(15)پندرہ اپریل 2012ء بروز اتوار ”ایوان اقبال”لاہور میں انعقاد پذیر ہو گا،سیمینار کی میزبانی سجادہ نشین دربارحضرت خواجہ محمد یار فریدی گڑھی شریف حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی فرمائینگے ،سیمینار کا آغاز صبح 10بجے ہو گا،یہ بات ناظم اعلیٰ پنجاب خواجہ محمد یار ٹرسٹ پاکستان ممتاز عالم دین پروفیسر محمداسلم فریدی چشتی نے بتائی ،انہوں نے کہا کہ سیمینار میں سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید بلال احمد،سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء دہلی ،سجادہ نشین درگاہ خواجہ غلام فرید ،خواجہ معین الدین چشتی محبوب کوریجہ،سجادہ نشین درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر دیوان بختیار سید محمد خصوصی شرکت فرمائینگے جبکہ اسکے علاوہ اندرون وبیرون ممالک سے جلیل القدر مشائخ عظام ،نامور سکالرز،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو سدھارنے ،مسلمانوں کی روحانی بقاء ،کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور اپنے اسلاف خصوصاًصوفیائے کرام سے تجدید عہد وفا کرنے کے لیے ”عالم تصوف سیمینار ”کا انعقاد کیا جا رہا ہے جوایک سنگ میل ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ حضور قطب المشائخ خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی قیادت میں مشائخ کرام کی محنت انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گی