عام انتخابات میں کرپشن کے بت گرا دیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک):وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا، عام انتخابات میں کرپشن کے بت گرا دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جہلم سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی عہداروں اور ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری خادم حسین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور، ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، مسلم لیگی رہنما راجہ اقبال مہدی اور ندیم خادم حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انصاف اور میرٹ پالیسی کی بدولت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے۔

عوام نے ضمنی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا ، عام انتخابات میں کرپشن کے بت گرا دیں گے اگر عوام نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی پر صرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی ، مسلم لیگی عہدیدار اور پارٹی کارکن عوام سے رابطے بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔