عدالت کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ اعتزاز احسن

aitizaz

aitizaz

این آر او کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالت کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے سوئس حکام کو خط لکھنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
سپریم کورٹ بارکے صدر یاسین لاکھانی نے کہا کہ ہر حال میں عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ سلمان حسن راجہ نے کہا کہ کیس میں وفاق کے پاس کوئی جواز نہیں تھا ان کی بات پوری سنی گئی۔