عدلیہ اور فوج کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، میاں سجاد ناصر

Supreme Court

Supreme Court

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصر نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ محمد افتخار چوہدری دونوں ہی پاکستان میں آئین وقانون کی عملداری اور استحکام جمہوریت کے قائل و متمنی ہیں اور یہ دونوں شخصیات اپنی متحمل مزاجی کے ذریعے ایک نئی جمہوری تاریخ کی بنیاد رکھنے کی کوشش کررہی ہیں مگرکچھ ناعاقبت اندیش سیاستدان اور میڈیاکی صفوں میں موجود ان سیاستدانوں اور سامراجی قوتوں کے آلہ کار پاکستان میں جمہوریت کا استحکام نہیں چاہتے اسی لئے عدلیہ اور فوج کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے مگر پاکستان کی عوام یقینا ان کی سازش کو ناکام بنا دیں گے اور انشا اء اللہ عدلیہ اور فوج نہ صرف اس مشکل گھڑی سے نکل جائیں گے۔

پاکستان کو بھی ان مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے مگر خود کو پاکستان کی سیاست کا خدا سمجھنے والے صحافتی بقراطوں کا جو حال ہوگا وہ یقینا بڑاہی عبرتناک ہوگا۔