عشرہ امام ربانی مجدد الف ثانی کا ساتواں پروگرام مرکزی جامع مسجد بڑے مینار والی شاہین آباد گوجرانوالہ میں منعقد ہو رہا ہے

گوجرانوالہ : حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ  کی انقلابی تعلیمات و فکری فرمودات کو عام کرنے کے لیے عالمی اداری تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام عشرہ امام ربانی مجدد الف ثانی کا ساتواں پروگرام آج بروزبدھ بعد نماز مغرب تا عشاء مرکزی جامع مسجد بڑے مینار والی شاہین آباد گوجرانوالہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام خصوصی خطاب کریں گے۔

قاری خادم بلال مجددی ،علامہ شاہد اقبال مجددی، محمد نذیر احمد چشتی ، مہمان خصوصی سابق ٹائون ناظم رائو اکرام علی خاں، راہنماء تحریک انصاف رانا نعیم الرحمن ،محمد سرفراز مجددی ،محمد آصف مجددی ، محمد ریحان مجددی ، محمد عمران مجددی کے علاوہ علاقہ بھر کے علماء کرام اور معززین شہر کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔