علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی امیر مرکزیہ جمعیت علماء مشائخ پاکستان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد(جی پی آئی)قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی امیر مرکزیہ جمعیت علماء مشائخ پاکستان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد آئیں گے ۔پروگرام کے مطابق وہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی صدر میں منعقد ہونے والی بین المذاہب رحمت اللعالمین کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

جبکہ مرکزی چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی اور وزراء مملکت ان کو بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خدمات پر گولڈ میڈل اور تعریفی سند پیش کریں گے اس موقعہ پر ملک کے تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر سے بھی تمام مذاہب کے ذمہ داران اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔